Service Station Rd, Karachi, Pakistan.

+92 0213 5686910

مؤرخہ ۲۶ اپریل ۲۰۲۲
سال 2012 میں موسی کلیم بھائی ( سیکریٹری کے یو جے دستور) کے دور میں سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب جناب مقصود احمد یوسفی کی خصوصی دلچسپی سے شروع ہونے والی تراویح کو الحمداللہ۱۱برس مکمل ہوچکے ہیں۔ حافظ کاشف اعوان اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ ہر سال کلب میں تراویح پڑھاتے ہیں۔
رواں برس بھی آج 25 ویں شب کراچی پریس کلب تروایح میں ختمِ قرآن کی باسعادت تقریب میں سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی اور سینئر صحافی جناب ہمایوں عزیز صاحب نے مختصر خطاب کیا جبکہ سابق ممبر گورننگ باڈی عبدالجبار ناصر نے آخر میں دعا کرائی۔
تکمیلِ قرآن کی تقریب میں صدر کے یوجے دستور جناب راشد عزیز، سابق صدر پریس کلب امتیاز خان فاران، سابق سیکریٹریز کراچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ، موسی کلیم، عامر لطیف، ارمان صابر، جناب حنیف اکبر، نصیر احمد، خازن وحید راجپر، اراکینِ مجلسِ عاملہ خلیل ناصر، اطہر حسین، لیاقت مغل، جاوید چوہدری، شعیب خان، محمد شعیب، سہیل فرید، طارق ابوالحسن، عارف بلوچ، شمس کیریو، امجد چوہدری، عبدالرحمان، فواد خان، اے کے محسن، کفیل الدین فیضان، ندیم صدیقی، مرتضی کے زلفی، منیر عقیل، زین علی، راؤافنان، ایس ایم اشرف اور امجد قائمخانی کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اللہ کریم و رحیم رمضان المبارک میں تکمیلِ قرآن بہ سلسلہ نمازِ تراویح و خلاصۂ قرآن کے موقع پر تمام مسلمانوں پر اپنی خصوصی برکتیں نازل فرمائے۔ آمین ثم آمین